
Dhall
Dhall is for the control of Cotton whitefly, Jassid & Aphid & Rice Brown & Green hoppers on Rice Crops as specified in the direction of use it controls pests at nymph stage & it also influences egg laying capacity of adults, thereby stopping the new generation from appearing. Rotate Dahll with insecticides having different modes of action that are effective against the target pest.
ڈھال
ڈھال کپاس کی فصل کے لئے ایک نہایت مؤثر انسیکٹ گروتھ ریگولیٹر ہے جو بنیادی طور پر سفید مکھی کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔ یہ دوا کیڑوں کو براہِ راست فوری طور پر نہیں مارتی بلکہ ان کے انڈوں، نوزائیدہ بچوں اور سنڈیوں پر اثر انداز ہو کر ان کی زندگی کا اگلا مرحلہ مکمل ہونے سے روکتی ہے۔ ڈھال کی خاصیت یہ ہے کہ یہ کیڑوں کے جسم میں موجود چائٹین یعنی خول بنانے والے مادے کی تیاری کو بند کر دیتی ہے، اور چونکہ خول کیڑے کی نشوونما اور جسمانی تبدیلی کے لئے ضروری ہوتا ہے اس لئے کیڑا اپنی جلد تبدیل نہیں کر پاتا اور مر جاتا ہے۔ کپاس کی فصل میں یہ دوا سفید مکھی کے انڈوں کو سڑنے پر مجبور کرتی ہے اور نوزائیدہ مکھیوں کو بڑھنے نہیں دیتی، یوں سفید مکھی کی آبادی پر مؤثر قابو پایا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے کیڑوں کی تعداد میں نمایاں کمی آتی ہے، پودے صحت مند رہتے ہیں اور کپاس کی پیداوار اور معیار دونوں بہتر ہوتے ہیں
سفارشات براۓ استعمال
| فصلیں | نقصان دہ کیڑے | مقدار استعمال فی ایکڑ |
|---|---|---|
| کپاس | سفید مکھی، سبز تیلہ، کالا تیلہ | 400-500 گرام |
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.





Reviews
There are no reviews yet.