Azab Ultra
Azab Ultra is a powerful and versatile weedicide designed specifically for wheat crops. This formulation combines Mesosulfuron Methyl (0.9%), Florasulam (0.6%), and MCPA (23.5%) to provide effective control over both broadleaf and narrowleaf weeds. Ideal for managing weed infestation in wheat fields, this herbicide ensures optimal crop health and yield by targeting a wide range of undesirable vegetation.
عَضب الٹرا
عَضب الٹرا گندم کی فصل کے لیے ایک بہترین اور طاقتور جڑی بوٹی مار دوا ہے جو ایک ہی وقت میں باریک پتےاور چوڑےپتےوالی نقصان دہ جڑی بوٹیوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گندم کے کھیتوں میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیاں جیسے چھوٹی دلو، جنگلی جو اور باجرا جیسی باریک پتےوالی اقسام، پودے کی جڑوں سے خوراک اور پانی زیادہ کھینچتی ہیں، جبکہ دوسری جانب باتھو، پیترا، سنجی اور دیگر چوڑےپتے والی جڑی بوٹیاں کھیت میں پھیل کر گندم کے پودوں کو دھوپ اور غذائی اجزاء سے محروم کر دیتی ہیں۔ عَضب الٹرا میں شامل اجزاء جڑی بوٹیوں کے اندرونی نظام کو متاثر کر کے ان کی بڑھوتری روک دیتے ہیں اور چند دنوں کے اندر انہیں سوکھا کر ختم کر دیتے ہیں، جبکہ گندم کے پودے پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دوا ایک ہی بار استعمال سے کھیت کو صاف اور جڑی بوٹیوں سے پاک کر دیتی ہے، جس کے نتیجے میں گندم کی جڑیں زیادہ غذائی اجزاء حاصل کرتی ہیں، پودے مضبوط اور ہرے بھرے رہتے ہیں اور بالیوں کی تعداد اور وزن میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔
سفارشات براۓ استعمال
| فصل | نقصان دہ جڑی بوٹیاں | مقدار فی ایکڑ |
|---|---|---|
| گندم | سالانہ جڑی بوٹیاں | 360-240 ملی لیٹر فی ایکٹر |
Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.






Reviews
There are no reviews yet.