Paragon Humus

Paragon Humus  Nutrient Uptake: Boosts absorption of potassium and other essential nutrients by crops. Soil Health: Improves soil structure, aiding in water retention and nutrient availability. Stress Resilience: Helps plants withstand drought and other environmental stresses. Root Growth: Stimulates root development for stronger, more efficient nutrient uptake. Yield Enhancement: Contributes to increased crop yields and improved overall plant health.

 

پیراگون ہیومس

پیراگون ہیومس ایک قدرتی نامیاتی مادہ ہے جو مٹی اور پودوں دونوں کی صحت کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ مٹی کی ساخت کو بہتر بناتا ہے، سخت اور کمزور مٹی کو نرم، زرخیز اور ہوادار بناتا ہے جس سے پانی اور ہوا جڑوں تک آسانی سے پہنچتی ہے۔ اس سے جڑوں کی نشوونما تیز ہوتی ہے اور وہ زیادہ گہری اور پھیلی ہوئی بنتی ہیں۔یہ مٹی میں موجود غذائی اجزاء جیسے نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش، آئرن، زنک اور کیلشیم کو پودوں کے لیے قابلِ جذب بناتا ہے، یعنی پودے انہیں آسانی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کھادوں کے اثر کو بھی بڑھاتا ہے، جس سے کم کھاد استعمال کر کے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
یہ مٹی میں مفید جراثیم کی افزائش کو بڑھاتا ہے جو مٹی کی زرخیزی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پیراگون ہیومس پانی کو مٹی میں زیادہ دیر تک محفوظ رکھتا ہے، جس سے خشک یا بارانی علاقوں میں فصلیں بہتر پیداوار دیتی ہیں۔یہ پودوں کے قدرتی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور خلیوں کی تقسیم، بیج کے اگنے، جڑوں کے بڑھنے اور پودے کی مجموعی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے پتے زیادہ گہرے سبز، پھول زیادہ، اور پھل یا دانے بہتر معیار کے بنتے ہیں۔مزید یہ کہ پیراگون ہیومس مٹی میں نمکیات کے نقصان دہ اثرات کو کم کرتا ہے، جس سے پودے تناؤ یا سوکھے کے حالات میں بھی بہتر طور پر نشوونما پاتے ہیں۔

سفارشات براۓ استعمال

فصلیںمقدارطریقہ استعمال
آلو، مکئی، گنا، کپاس اور سبزیاں وغیرہ4 لیٹر فی ایکڑپانی میں حل کر کے کھیت کو سیراب کریں
باغات100 ملی لیٹر فی پوداپانی میں حل کر کے پودوں کو سیراب کریں

.

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.